پاکستان نے افغانستان کو جیتنے کیلئے 269رنز کا ہدف دیدیا

کولمبو (پاک ترک نیوز) پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں افغانستان کو جیت کیلئے 269رنز کا ہدف دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیانجاری تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ایک روزہ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کیلئے 269رنزکا ہدف دیدیا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر268رنز بنائے ۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 67جبکہ کپتان بابر اعظم نے 60رنز بنائے ۔
افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 2جبکہ راشد اور مجیب الرحمن کو ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
یاد رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔

#afgvspak#colombo#PakTurkNews#pakvsafgPaksitan