پاکستان کا ایف بی آر میں اصلاحات کیلئے گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ معاہدہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان نے ایف بی آر میں اصلاحات کیلئے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ معاہدہ کرلیا ۔
پاکستان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ناقص کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے ایک معاہدہ کیا، جس کا مقصد ٹیکس کی انتہائی تنگ بنیاد اور کم وصولی کو بڑھانا ہے۔
مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر ایف بی آر اور کار انداز پاکستان کے نمائندوں نے دستخط کیے یہ ادارہ برطانیہ کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہے۔
کار انداز پاکستان کے سی ای او وقاص الحسن نے معاہدے پر دستخط سے قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے بھی ملاقات کی۔ اورنگزیب نے ایف بی آر کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا عزم کیا ہے، جس کا مقصد کرپشن اور لیکیجز کو ختم کرنا ہے۔
گیٹس فاؤنڈیشن کے مالی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے، کار انداز پاکستان کاروباری ضروریات، موجودہ آئی ٹی انفراسٹرکچر، سسٹمز، کاروباری عمل، تمام موجودہ دستیاب معلومات، اور تشخیصی رپورٹس کا جائزہ لینے کے لیے ایک مشاورتی فرم کی خدمات حاصل کرے گا تاکہ ڈیجیٹلائزنگ کے لیے کام کے تناظر اور دائرہ کار کو قائم کیا جا سکے۔ پاکستان کا ٹیکس نظام

 

 

#billagtes#gatsfoundainon#islamabad#muhammadzubair#PakTurkNewsFBR