ایشین گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان سپورٹس بورڈ کا اجلاس

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ایشین گیمز کی تیاریوں اور شرکت کے حوالے سے پاکستان سپورٹس بورڈ کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس کی صدارت پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل شعیب کھوسو نےکی ۔
اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود، سپورٹس فیڈریشنز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں ایشین گیمز میں شرکت کیلئے پاکستانی دستے کی تعداد کا جائزہ لیا گیا۔سپورٹس فیڈریشنز نے اپنی اپنی تجاویز سے آگاہ کیا ۔
فیڈریشنز کی ایشین گیمز میں میڈلز جیتنے والی کھیلوں کو ترجیح دینے کی درخواست کی۔فٹبال نارملائزیشن کمیٹی نے قومی فٹبال ٹیم کی گیمز ایکریڈیشن نہ کروائی ۔
پاکستان فٹبال ٹیم ایشین گیمز میں شرکت نہیں کرے گی ۔پاکستان سپورٹس بورڈ کا ایشین گیمز دستے کی تعداد دو سو سے کم رکھنے کا امکان ہے۔
ایشین گیمز کیلئے پاکستان کی جانب سے 180 رکنی دستہ شرکت کرے گا۔

#asiangames#athlats#football#islamabad#PakTurkNews#pakturknrews