پاکستان کی بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز ریمارکس کی شدید مذمت

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز ریمارکس کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز ژہرا بلوچ کاکہنا ہے کہ پاکستان 26 جولائی کو دراس, لداخ میں بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز ریمارکس کی مذمت کرتا ہے۔
ترجما ن دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں لائن آف کنٹرول کو عبور کرنے کی تیاری پر فخر ظاہر کیا تھا۔ہم بھارت کو انتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
ممتاز زہرا بلوچ کاکہنا تھا کہ بھارتی جارانہ بیان بازی علاقائی امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہے۔یہ جارحانہ بیان جنوبی ایشیا میں زویراتی ماحول کو غیر مستحکم کرنے میں معاون ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بھارتی سیاسی راہنماؤں و اعلیٰ فوجی افسران نے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے بارے میں انتہائی غیر ذمہ دارانہ ریمارکس دیے ہیں۔ اس قسم کے غیر اخلاقی بیانات کو روکا جانا چاہیے۔
ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی قیادت کو یاد کراتے ہیں کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ہائپر نیشنلزم کو بھڑکانے اور انتخابی فوائد حاصل کرنے کے مقصد سے پاکستان کو بھارت کی عوامی عوامی گفتگو میں گھسیٹنے کا رواج ختم ہونے کی ضرورت ہے۔تاریخ , قانون, اخلاقیات اور زمینی صورتحال سمیت ہر چیز جموں و کشمیر پر بھارتی دعووں کی تردید کرتی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں میں مشروط ہے کہ علاقے کا حتمی فیصلہ عوام کی مرضی سے جمہوری طریقہ کار کے ذریعے اقوام متحدہ کی سرپرستی میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کرایا جائے گا۔
ہندوستان کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ شان و شوکت کے دعووں کی بجاے ان قراردادوں کو دیانتداری سے نافذ کرے۔

#foreginministry#islamabad#mumtazzahrabaloch#PakTurkNewsindia