پاکستان سپر لیگ 8، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کوالیفائر میچ میں کل مد مقابل

 

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 8کے کوالیفائر میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز میں کل جوڑ پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )8کے کوالیفائر میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کل مدمقابل آئیں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا ۔
لاہور قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر پہلے جبکہ ملتان سلطانز دوسرے نمبر پر موجود ہے ۔ ایلیمنیٹرز ون میں پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر اسلام آباد یونائیٹڈ اورچوتھے نمبر پر موجود پشاور زلمی 16مارچ کو مد مقابل آئیں گے ۔
میگا ایونٹ کا دوسرے ایلیمنیٹر17مارچ جمعہ کوہوگا جبکہ فائنل 19مارچ کو کھیلا جائے گا ۔

#babarazam#Lahore#lahoreqalandars#muhammadrizwan#multansultans#PakTurkNews#psl#psl8#shadabkhan#shaheenshahafridi