پاکستان چین کے ساتھ ملکر ہنگور کلاس آبدوزیں تیار کرے گا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان چین کے ساتھ مل کر ہنگور کلاس آبدوزیں تیار کرے گا ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان میں مقامی آبدوزوں کی ترقی کے منصوبے میں ایک اور سنگ میل کو حاصل کرتے ہوئے دوسری HANGOR کلاس آبدوز کی کیل بچھانے کی تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) میں منعقد ہوئی۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
پاکستان اور چین کے درمیان آٹھ ہینگور کلاس آبدوزوں کی تیاری کے دفاعی معاہدے کے مطابق چار آبدوزیں چین کی ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری میں زیر تعمیر ہیں جبکہ باقی چار آبدوزیں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی (ToT) معاہدے کے تحت KS&EW میں تعمیر کی جا رہی ہیں۔
KS&EW میں Keel Laying سے گزرنے والی یہ دوسری آبدوز ہے۔ اس سے قبل، دسمبر 2022 میں، پہلی آبدوز کی Keel Laying کا کام کامیابی کے ساتھ کیا گیا تھا اور فی الحال یہ تعمیر کے مرحلے میں ہے۔

 

#China#hangoorclass#PakTurkNews#rawalpindi#sabmarinePakistan