پاکستان ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں آج بھارت سے ٹکرائے گا

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) پاکستان ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی آج بھارت سے ٹکرائے گا ۔
پاک بھارت ٹاکرا بھارت کے شہر چنئی میں ہو گا۔
پاکستان ہایک ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ میچ میں کوئی دباؤ نہیں ہو گا اور ہم آل آؤٹ ہو کر کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی پرجوش ہیں اور بھارت کے خلاف سخت میچ ہو گا۔
بھارتی کپتان ہرمن پریت سنگھ نے کہا کہ ہمیں گیم پلان پر فوکس اور سمارٹ ہونا پڑے گا۔
دوسری جانب پاکستان ہاکی ٹیم کے فل بیک عبداللہ کی طبیعت بگڑنے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے کچھ ٹیسٹ کیے گئے اور بعد ازاں ڈسچارج کردیا گیا۔
ہیڈ کوچ محمد ثقلین کے مطابق عبداللہ کی طبیعت بہتر ہے، میچ میں ان کی شمولیت کا فیصلہ فٹنس ٹیسٹ کے بعد کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم نے 4 میچوں میں سے اب تک صرف ایک کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستان نے چین کو شکست دی جبکہ جاپان اور جنوبی کوریا کے خلاف میچ برابر رہا۔
بھارت نے اپنے 4 میچوں میں سے 3 میچوں میں چین، ملائیشیا اور جنوبی کوریا کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایک میچ جاپان سے برابر رہا۔

#asianhockeychampiontrophy#chennai#hockey#newdelhi#PakTurkNewsPaksitan