واشنگٹن(پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف )کی ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ سٹینڈ بائی اریجنمنٹ کی تیسری اور آخری قسط کل ملے گی ۔ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو اگلی قسط 1.1ارب ڈالر کی ادائیگی کل ہوگی۔
عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر جولی کوزیک نے کہا کہ 19 مارچ کو آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوا، اس معاہدے کے تحت پاکستان کو اگلی قسط کل 1.1 ارب ڈالرکی ادائیگی کی جائے گی۔ آخری قسط ملتے ہی 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا۔
ان کاکہنا تھا کہ توقع ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ ہوگی۔ نئی حکومت کی معاشی اصلاحات سے متعلق کوششوں کو سراہتے ہیں۔
ڈائریکٹرآئی ایم ایف جولی کوزیک کا مزید کہنا تھا کہ پہلے جائزے کے بعد پاکستان کی اقتصادی اور مالیاتی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
ترجمان انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ آئندہ مہینوں میں نئے پروگرام پر بات کرنے کو تیار ہیں۔