نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ پاکستان 2025 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی نہیں کرے گا۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعوی سامنے آیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025کی میزبانی پاکستان کی بجائے دبئی یا ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہو گی ۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دبئی چیمپئنز ٹرافی کے میچوں کی میزبانی کرے گا یا اگر بھارتی حکومت نے اپنا موقف تبدیل نہیں کیا تو ہائبرڈ ماڈل لاگو کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد فروری ،مارچ میں ہونا ہے،آئی سی سی میزبانی پاکستان کو سونپ چکی تاہم تاحال معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے ہیں۔
گزشتہ دنوں بھارت میں آئی سی سی کی میٹنگز کے دوران بھی اس معاملے پر بات چیت ہوئی،پی سی بی حکام نے تحفظات ختم ہونے پر جلد سائن کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے ۔