پاکستانی شائقین کرکٹ ورلڈ کپ آغاز کے باوجود تا حال ویزوں کے منتظر

لاہور(پاک ترک نیوز) بھارت میں ورلڈ کپ کا آغاز ہوئے کئی روز گزر گئےہیں اور میگا ایونٹ کا ہائی وولٹیج میچ پاک بھارت بھی قریب آ رہا تھا تاہم پاکستانی شائقین کرکٹ ابھی تک بھارتی ویزوں کے منتظر ہیں۔
کئی شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ ان کی ٹکٹوں پر خرچ کی گئی رقم ضائع ہو جائے گی کیونکہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن نے ابھی تک پاکستان سے میچ ٹکٹ ہولڈرز کے لیے ویزا پالیسی کا اعلان نہیں کیا ہے – حالانکہ ٹورنامنٹ 5 اکتوبر کو شروع ہوا تھا اور 14اکتوبر کو پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ احمد آباد میں کھیلا جائے گا ۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے ایک کرکٹ شائق عمر فیضان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم رقم کی واپسی کے اہل نہیں ہیں ہماری رقم ویزے نہ ملنے کے باعث ضائع ہو جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس دو میچوں کے ٹکٹ موجود ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ تقریباً ایک ہفتے سے جاری ہے لیکن پاکستانی شائقین کے لیے ابھی تک کوئی ویزا پالیسی نہیں ہے۔

 

#iccworldcup2023#indiavisa#Lahore#PakTurkNews#visa#worldcup2023