پاکستانی فاسٹ بائولر نسیم شاہ انجری کا شکار ہوگئے

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ فیلڈنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کیخلاف قومی فاسٹ بائولر بائونڈر پر فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے ۔
سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔
بنگلہ دیش کے پہلے آئوٹ ہونیوالے بلے باز مہدی مرزا تھے جو کوئی رنز بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے ۔لٹن داس نے 16رنز بنائے اور 31کے مجموعی سکور پر آئوٹ ہوگئے۔محمد نعیم 20رنز بنا کر حارث رئوف کا شکار بنے جبکہ چوتھے آئوٹ ہونیوالے بلے باز توحید تھے جنہوں نے 9گیندوں کا سامنا کیا اور 2رنز بنائے ۔ کپتان شکیب الحسن اور مشفق رحیم کریز پر موجود ہیں۔

#asiacup#Lahore#naseemshah#PakTurkNewsPakvsban