حیدر آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم نے حیدر آباد کے راجیو گاندھی سٹیڈیم میں ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز کردیا ۔ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ سے وارم اپ میچ کل کھیلا جائے گا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے کھلاڑی حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں۔
کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم کے اندر وارم اپ اور فیلڈنگ ڈرلز اور نیٹ سیشن میں حصہ لیا۔کپتان بابراعظم، فاسٹ بولر شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف، افتخار احمد، سلمان علی آغا، فخر زمان، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث اور زمان خان نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔
دوسری جانب قومی ٹیم کل نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ورام اَپ میچ کھیلے گی جبکہ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف دوسرا میچ شیڈول ہے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا، قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کیخلاف کھیلے گی۔