پاکستانی ٹیم408 رنز پر آئوٹ،نیوزی لینڈ کی 117رنز کی برتری

کراچی (پاک ترک نیوز) کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 408 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ نے میچ کے چوتھے روز کھانے کے وقفے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 76رنز بنا لئے ۔کیوی ٹیم کو دوسری اننگز میں 117رنز کی برتری حاصل ہے۔
کیوی بلے باز ٹام لیتھم 37جبکہ کین ولیمسن 29رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ کانوائے بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوگئے ہیں ۔
اس سے قبل پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے روز قومی ٹیم کی آخری وکٹ پہلے ہی اوور میں گر گئی۔پاکستان ٹیم نے 407 رنز 9 کھلاڑی آوٹ سے کھیل کا آغاز کیا۔
پہلے ہی اوور میں ابرار احمد ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ پوری قومی ٹیم 408 رنز کے مجموعے پر ڈھیر ہو گئی۔ پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 41 رنز کی برتری حاصل ہے۔
نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 449 رنز اسکور کیے تھے ۔پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 124 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ امام الحق نے 83 اور سرفراز احمد نے 78 رنز کی اننگز کھیلی۔

#karachitest#newzeland#PakTurkNews#testmatchkarachiPakistan