پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)
پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ آج سے شروع ہو گیاہےاور بعد از حج آپریشن کے پہلے روز سات پروازیں 1200حجاج کو لیکر چار مختلفائرپورٹس پر پہنچ گئی ہیں۔
وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ جمعرات 20 جون کو 4 مختلف شہروں میں سات حج پروازوں کے ذریعے 1200 حجاج وطن پہنچ گئے ہیں۔بیان میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جدہ سے ملتان 150 حجاج لیے پہلی حج پروازPF723 دن ساڑھے بارہ بجے پہنچی ۔ لاہور میں 190 حجاج کرام کو لے کر PA471 دن 2:15 بجے اُتری۔جس کے بعد کراچی میں 180 حجاج کے ساتھ پہلی حج پرواز PA173 دن 2 بج کر 35 منٹ پر اتری۔ اسی طرح اسلام آباد میں 200 مسافروں کے ساتھ پہلی حج پروازPA273 دن 3 بجکر 20 منٹ پرلینڈ ہوئی۔
ملتان میں 180 مسافروں کو لیے دوسری حج پروازPA873 سہ پہر 3 بجکر 35 منٹ پر اتری۔ جبکہ اسلام آباد میں 150 مسافروں کو لیے دوسری حج پروازPF719 شام 6 بجے پہنچے گی۔جس کے بعد لاہور میں 150 مسافر لیے دوسری حج پرواز PF721 شام 7 بجے پہنچے گی۔
مزید براںمذہبی امور کی وزارت کے ترجمان کے مطابق 720حجاج کرام روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے لیے آج مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ روانہ کیے جائیں گے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ جدہ سے حجاج کی وطن واپسی کے لیے بعد از حج حج فلائٹ آپریشن 9 جولائی تک جاری رہے گا۔ جبکہ مدینہ منورہ سے آخری حج پرواز 21 جولائی کو وطن واپس پہنچے گی۔

#Pakistan_Post Hajj Operation Begins