پاکستانیوں کی نومبر میں کریڈٹ کارڈز سے ریکارڈ خریداری

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستانیوں نے رواں برس نومبر میں کریڈٹ کارڈز سے خریداری کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان میں کریڈٹ کارڈز سے خریداری کے رجحان میں گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 27.3 فیصد اضافہ ہوا۔
گزشتہ سال نومبر میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 85 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔ اس طرح نومبر میں 2.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستانیوں نے اکتوبر میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 105 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔

#creditcard#novermber#october#pakturkens#PakTurkNews#statebankkarachi