2026کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے 12ٹیمیں منتخب

دوبئی (پاک ترک نیوز)
آئندہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے مین راؤنڈ کے لئے 12ٹیموںکا انتخاب مکمل ہوگیا ہے۔ جن میں جاری ٹورنامنٹ کے سپر ایٹ مرحلےمیں پہنچنے والی آٹھ ٹیموں کے علاوہ اپنی موجودہ رینکنگ کی بنیاد پر پاکستان سمیت کوالیفائی کرنے والی تین ٹیمیں اور میزبان سری لنکا شامل ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے گذشتہ روز جاری ہونے والے بیان میںٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے مین راؤند کے لیے 12 ٹیموں کی تصدیق کر دی ہے۔ جبکہ دیگر آٹھ ٹیموں کی تصدیق علاقائی کوالیفائر زکے ذریعے کی جائے گی۔
آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھی 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ جنہیں پانچ ٹیموںکے چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بھارت اور سری لنکا نے میزبان کے طور پر کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ باقی سات ٹیمیں وہ ہیں جو جاری ٹورنامنٹ کا سپر ایٹ مرحلہ کھیلیں گی۔جن میں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکہ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔اپنی موجودہ عالمی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ رینکنگ کی بنیاد پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2026کے مین راؤنڈ میں پہنچنے والی دیگر تین ٹیموں میں آئرلینڈ، نیوزی لینڈ اور پاکستان شامل ہیں۔

#Pakistan T20Pak among 12 qualifiersT20 World Cup 2026