پاکستان 2023 میں د نیا میں آئی ٹی اینڈ آئی ٹی ای ایس آؤٹ سورسنگ کے لیے پرکشش ترین مقام رہا۔ پی ای ایس

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)
پاکستان اکنامک سروے 2023-24 میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان دنیا میں آئی ٹی اینڈ آئی ٹی ای ایس آؤٹ سورسنگ کی سب سے زیادہ پرکشش منزل ہے۔
کیرنی کے 2023 گلوبل سروسز لوکیشن انڈیکس کے مطابق پاکستان دنیا میں آئی ٹی اینڈ آئی ٹی ای ایس آؤٹ سورسنگ کے لیے مالی طور پر پرکشش ترین مقام ہے۔ پاکستان کے آئی سی ٹی سیکٹر کی ترقی کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جا سکتا ہے کہ 20,000 سے زائد IT&ITeS کمپنیاں ایس ای سی پیکے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ جو ملکی اور برآمدی دونوں اداروں پر مشتمل ہیں۔
مالی سال 2024 (جولائی-مارچ) کے دوران، آئی سی ٹی سیکٹر کی برآمدات2.283 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو تمام سروسز میں سب سے زیادہ ہے (خدمات کی کل برآمدات کا 39.31 فیصد) دیگر کاروباری خدمات1.205 ارب امریکی ڈالر سے پیچھے ہیں۔ پاکستان میں مقیم فری لانسرز نے مالی سال 2024 (جولائی تا مارچ) کے دوران 350.15 ملین ڈالر کی ترسیلات زر کے ذریعے معیشت میں زرمبادلہشامل کیا۔
پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی )نے مالی سال 2024 کے دوران خواتین کی یونیورسٹی آف باغ آزاد کشمیر میں اپنے پہلے خواتین کے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا آغاز کیا۔ 31 مارچ 2024 تک، NICs نے 1,480 سے زیادہ اسٹارٹ اپس کو انکیوبیٹ کیا ہے جس میں 710 سے زیادہ کامیابی سے فارغ التحصیل ہوئے ہیں، جس سے مجموعی طور پر 128,000 سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہو رہی ہیں۔ ۔ اس پروگرام کے ذریعے 2,800 سے زیادہ خواتین کاروباریوں کو بااختیار بنایا گیا ہے۔