پاکستاان کا11 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کم ہوا

 

کراچی (پاک ترک نیوز) سٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کے11 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کم ہوکر 46 کروڑ ڈالر رہا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 87 فیصد کم ہوا، مئی 2024 کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 27 کروڑ ڈالر رہا۔مئی کی درآمدات 5 ارب ڈالر اور برآمدات 3 ارب ڈالر رہیں، یوں تجارتی خسارہ 2 ارب 3 کروڑ ڈالر رہا۔
سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق تجارت، خدمات اور آمدنی کا مئی 2024 کا خسارہ 3 ارب 66 کروڑ ڈالر رہا جبکہ اسی ماہ ورکرز ترسیلات 3 اعشاریہ 24 کروڑ ڈالر رہیں۔مالی سال کے 11 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ 46 کروڑ 40 لاکھ ڈالر منفی رہا۔
11ماہ کی درآمدات 48 اعشاریہ 40 ارب ڈالر جبکہ برآمدات 28 اعشاریہ67 ارب ڈالر رہیں اور تجارتی خسارہ 19 اعشاریہ 72 ارب ڈالر رہا۔
رواں مالی سال11ماہ میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 29 اعشاریہ37 ارب ڈالر رہا جبکہ ورکرز ترسیلات 27 ارب 9 کروڑ ڈالر رہیں۔
پاکستان نے ماہ مئی میں 68 کروڑ 80 لاکھ ڈالرکی خدمات ایکسپورٹ کیں۔ ٹیکنالوجی ایکسپورٹ 33 اعشاریہ 2 کروڑ ڈالر رہیں، جو کسی ایک مہینے کی بلند ترین ہے۔
اعلامیے کے مطابق ٹیکنالوجی ایکسپورٹ رواں مالی سال کے11مہینوں میں 2 اعشاریہ 92 ارب ڈالر رہیں، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 23 فیصد اضافی ہیں۔

#circuler#currentaccount#currentaccountdeficit#deficit#PakTurkNews#statebank