اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے محافظوں کا ملک میں امن کے قیام کیلئے غیر متزلزل عزم لائق تحسین ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے تیراہ، ضلع خیبر اور لکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کے افسران و جوانوں کی پذیرائی کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے محافظوں کا ملک میں امن کے قیام کیلئے غیر متزلزل عزم لائق تحسین ہے، پوری قوم ملک کو دہشت گردی کی عفریت سے پاک کرنے کیلئے افواج پاکستان کے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں بشمول خطرناک و انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جس پر پوری قوم کو اپنے جوانوں پر فخر ہے۔