پاکستان کا دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ خلاء میں روانہ،وزیراعظم کی مبارکباد

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان کا دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم 1 خلاء میں روانہ کردیا گیا۔وزیراعظم شہبا شریف نے پاک سیٹلائٹ ایم ایم 1کی کامیاب لانچنگ پر پوری قوم مبارکباد دی ہے ۔
سپارکو ترجمان کے مطابق سیٹلائیٹ چین کے شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے مدارمیں بھیجا گیا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سیٹلائٹ زمین سے 36000 کلومیٹر کی اونچائی پر مدار میں داخل کیا جائے گا۔ سیٹلائٹ کو زمین سے مدار تک پہچنے میں 3 سے 4 روز لگ سکتے ہیں۔ سیٹلائٹ ای کامرس اور ای گورننس کے علاوہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔پانچ ٹن وزنی سیٹلائٹ جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ہے۔اس سیٹلائٹ کے ذریعے پاکستان کے طول و عرض میں تیز ترین انٹرنیٹ کہ سہولت فراہم کی جا سکے گی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے PakSat MM1 کے زمین کے مدار میں بھیجے جانے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سیٹلائیٹ کا چین کے Xichang Satellite Launch Centre سے خلاء میں بھیجا جانا پاکستان اور چین کی مضبوط شراکت داری کا مظہر ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیٹلائیٹ نہ صرف پاکستان کے مواصلاتی نظام میں ایک نئی روح پھونکے گا بلکہ اس سے پورے ملک میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جاسکے گی، سیٹلائیٹ مواصلاتی نظام میں بہتری سے ای کامرس، اقتصادی سرگرمیوں اور ای گورننس میں بہتری میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

#China#communication#islamadad#PakTurkNews#primemnister#satelite#shahbazsharif