پاکستان کا تجارتی خسارہ 24.94فیصد کم ہوگیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان کا تجارتی خسارہ جولائی تا مارچ 24.94فیصد کم ہوکر 17.03بلین ڈالر رہ گیا ۔
پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کا تجارتی خسارہ جولائی تا مارچ کے دوران 24.94 فیصد کم ہو کر 17.03 بلین ڈالر رہ گیا جس کی وجہ درآمدات میں خاطر خواہ کمی اور برآمدات میں اضافہ ہے۔
ملک کا تجارتی توازن، برآمدات اور درآمدات کے درمیان فرق، جولائی تا مارچ 2023-24 کی مدت میں 17.03 بلین ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 22.69 بلین ڈالر تھا۔
درآمدات میں خاطر خواہ کمی آئی جبکہ برآمدات میں قابل ذکر اضافہ دیکھا گیا جس سے تجارتی خسارہ کم ہوا۔
پاکستان کی برآمدات 8.93 فیصد بڑھ کر 22.914 بلین ڈالر ہوگئیں جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 21.036 بلین ڈالر تھیں۔

 

#currenaccount#exports#imports#PakTurkNews#tradedeficittrade