لاہور (پاک ترک نیوز)
پاکستان بحریہ اپنی چین میں زیر تعمیر آبدوزوں کو جوہری ہتھیاروں والے میزائلوں سے لیس کرکے سمندری سطح پر ڈیٹرنس رکھنے کے آپشن کو تلاش کر رہی ہے۔ اور یہی وہ چیز ہے جو ہندوستانی بحریہ کے لیے زیرِ آب جنگ کے میدان کو پیچیدہ بنا سکتا ہے۔
پاک بحریہ کی جنگی تیاریوں کے حوالے بھارتی دفاعی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے مالیاتی چیلنجز نے چین سے S-26 ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول میں تاخیر کی ہے۔ 2023 کے آخر میں پہلی آبدوز حاصل کرنے کے بجائے یوآن کلاس کی پہلی آبدوز مئی 2024 میں لانچ کی گئی۔
جب ائیر انڈیپنڈنٹ پروپلشن سے لیس ان میں سے آٹھ آبدوزیں پاک بحریہ میں شامل ہوں گی۔ تو یہ ملک کی جارحانہ سمندر سے انکار کی حکمت عملی کو تقویت دے گی جو بحری جنگ میں آبدوزوں اور میزائل بردار بحری گشتی جہازوں کے استعمال کو ترجیح دیتی ہے۔ان آبدوزوں کے 2020 کی دہائی کے آخر اور 2030 کی دہائی کے اوائل تک پاکستان نیوی میں شمولیت کی توقع ہےجو اسکی AIP سے لیس آبدوزوں کی تعداد 11 کر دے گی۔
مزید براںرپورٹس بتاتی ہیں کہ ہنگور کلاس آبدوز شاید ایک خالصتاً روایتی حملہ آور آبدوز نہ ہو۔کیونکہ پاک بحریہ "یقینی” سیکنڈ سٹرائیک کی صلاحیت کے لیے کام کر رہی ہے۔چنانچہ ہنگور کلاس کی یہ آبدوزیں
پاکستان کی وسیع تر ڈیٹرنس پوزیشن میں ایک "ہائبرڈ” حصہ ہوں گی۔یہ خالصتاً روایتی حملہ آور آبدوز اور جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوز کے درمیان ایک سمجھوتہ ہو گا، جیسے جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوز (SSN) یا جوہری طاقت سے چلنے والی بیلسٹک میزائل آبدوز (SSBN)سے مماثلت ہوگی۔
پاکستان 1998 میں اپنے پہلے جوہری ہتھیاروں کے تجربے کے بعد سے بھارت کے خلاف اس کا فائدہ اٹھانے کے لیے TNWs پر کام کر رہا ہے۔ پاکستان حملہ آور ہندوستانی افواج کے خلاف TNWs استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ افواج کو مکمل سٹریٹجک ایٹمی جنگ شروعکئے بغیر فوری طور پر شکست دی جا سکے ۔
ہانگور کلاس ایس ایس پی ممکنہ طور پر بابر 3 ایس ایل سی ایم کا ایک قسم استعمال کرے گا، جس کا پاکستان نے پہلی بار 2018 میں تجربہ کیا تھا۔ بابر 3 کی بیان کردہ رینج 450 کلومیٹر ہے۔
بابر 3 ٹیسٹ کے بعد پاک بحریہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سمندر سے لانچ کیا جانے والا کروز میزائل "قابل اعتبار سیکنڈ سٹرائیک صلاحیت” کا کلیدی جزو ہے۔