پاپوا نیو گنی :لینڈ سلائیڈنگ سے 4افراد ہلاک ،300سے زائد افراد دبے ہونے کا خدشہ

پورٹ مورسبی (پاک ترک نیوز) پاپوا نیو گنی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 4افراد ہلاک جبکہ300 سے زائد افراد کے دبے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امدادی کارکن پاپوا نیو گنی کے دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں ایک زبردست لینڈ سلائیڈنگ کے مقام پر پہنچ گئی ہیں، جس سے دیہاتیوں کو ملبے اور مٹی کے بڑے ٹیلوں کے نیچے ہلاک ہونے والے سینکڑوں افراد کی تلاش میں مدد مل رہی ہے۔
کمیونٹی لیڈر مارک ایپویا نے بتایاکہ اس وقت، ہم اب بھی ان لاشوں کی تلاش کر رہے ہیں جو بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے سے دب گئے ہیں۔دارالحکومت پورٹ مورسبی میں مقیم اقوام متحدہ کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا گیا کہ اب تک ملبے سے صرف چار لاشیں نکالی گئی ہیں۔
سرکاری حکام کے مطابق، صبح سویرے اینگا صوبے کے کوکلام گاؤں میں تباہی اس وقت پیش آئی جب بہت سے گاؤں والے گھر میں سو رہے تھے۔
پاپوا نیو گنی کے میڈیا کے مطابق پورٹ مورسبی کے شمال مغرب میں تقریباً 600 کلومیٹر (370 میل) کے فاصلے پر واقع علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 1,182 مکانات بھی دب گئے۔
اقوام متحدہ کے اہلکار سرہان اکتوپراک نے کہاکہ ملبے کے نیچے بہت سے مکانات ہیں جن تک نہیں پہنچا جا سکتا، جس نے اندازہ لگایا کہ تقریباً 3,000 پر مشتمل آبادی والے گائوں میں 300افراد ک ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر ہے ۔

 

#landslide#Papua New Guinea#PapuaNewGuinea#PortMoresby#Rescuers