پی سی بی کا ڈسپلن کی خلاف ورزیوں پر سخت نوٹس لینے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ورلڈ کپ اور حالیہ سیریز میں کھلاڑیوں کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کو مزید سنجیدگی سے لینے کا فیصلہ کر لیا۔
پی سی بی نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ٹیم میں گروپنگ اور کھلاڑیوں کے ڈسپلن پر مزید نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔
ہیڈکوچ گیری کرسٹن اور منیجر وہاب ریاض کی رپورٹ کے جائزے کے لیے بورڈ نے کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کا سربراہ کسی سابق کپتان کو بنائے جانے کا امکان ہے۔
کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں گروپنگ اور ڈسپلن توڑنے والے کھلاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والےآئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں شاہین شاہ آفریدی کے ڈسپلن کی خلاف ورزیوں اور برے رویے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ورلڈ کپ کے دوران مبینہ طور پر شاہین شاہ آفریدی کا رویہ اچھا نہ تھے اور ان کے اس برے رویے کے باوجود ٹیم منیجر وہاب ریاض نے شاہین آفریدی کی ڈسپلن کی خلاف ورزی کو نظر انداز کیا۔
وہاب ریاض اور عبدالرزاق نے کچھ کھلاڑیوں کی غیر ضروری طرف داری کی جن کھلاڑیوں کی انہوں نے حمایت کی انہوں نے ہی پرفارم نہیں کیا۔
یہ رپورٹس بھی سامنے آئی تھیں کہ ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑی ایک دوسرے کے خلاف باتیں کرتے رہے جس سے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہوا۔

#disiplan#Lahore#paksitancricketboard#PakTurkNews#pakutkrnews#pcb#t20worldcup