پی ڈی ایم کا خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ

 

پشاور (پاک ترک نیوز) پی ٹی ایم کا خیبر پختونخوا میں ہونیوالے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کےم طابق پی ڈی ایم نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کی پالیسی جاری رکھتے ہوئے خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات میں بھی حصہ نہ لینے کافیصلہ کیا ہے۔مذکورہ نشستوں کے لیے کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 مارچ جبکہ پولنگ 30 اپریل کو ہوگی۔
پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی جانب سے کوئی بھی امیدوار این اے 22 مردان،این اے 24 چارسدہ اور این اے 31 پشاور کے حلقوں پر کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گا۔
ترجمان پی ڈی ایم خیبرپختونخوا عبدالجلیل جان نے بتایا کہ ہماری پالیسی اور فیصلہ ہے کہ اب کسی ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے،اب صرف اور صرف عام انتخابات کی تیاری جاری ہے اور جنرل الیکشن میں ہی حصہ لیں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ نشستیں تحریک انصاف نے خالی کیں ،وہی الیکشن کا شوق پورا کرے۔
یاد رہے کہ پی ڈی ایم نے اس سے قبل ان 24 قومی اسمبلی کی نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کیاتھا جن پر عدالت نے حکم امتناعی جاری کررکھا ہے۔

 

#byeelecation#elecations#khyberpakhtankhawa#PakTurkNews#peshawar#ptiPDM