فلسطین کا تنازع حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ فلسطین کا تنازع حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔آزاد فلسطینی ریاست کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔
ترک صدر طیب اردوان نے بیان میں کہا کہ 1967 کی سرحدی حدود کے مطابق جغرافیائی طور پرآزاد فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت بیت المقدس کے قیام میں اب مزید تاخیر نہیں ہونا چاہیے۔ ہمارے خطے کے مسائل کی جڑ فلسطین کا تنازع ہے جس کے حل تک امن ممکن نہیں۔
ترکیہ کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور تنازع کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
صدر اردوان نے مزید کہا کہ کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرنا چاہیے جس سے خطے میں مزید خون خرابا ہو اور کشیدگی بڑھے۔ ترکیہ امن کی بحالی کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

#baitulmuqadas#gaza#hamas#PakTurkNews#phalistine#receptayyapurdgan#turkpresidentIsrael