برازیلیا(پاک ترک نیوز) برازیل کے لیجنڈ’فٹبال کے بادشاہ‘ پیلے 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ کئی برس سے گردے اور پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا تھے۔
برازیلین کھلاڑی نے اپنے 21 برس کے کیریئر میں 1,363 میچوں میں 1,281 گول کیے، جس میں برازیل کے لیے 92 میچوں میں 77 گول بھی شامل ہیں، وہ 1958، 1962 اور 1970 میں تین بار ورلڈ کپ جیتنے والی برازیل کی ٹیم کا حصہ بھی تھے جو کہ ایک عالمی ریکارڈ بھی ہے۔1977 میں ریٹائر ہونے سے قبل وہ ایک ہزار سے زائد گول سکور کر چکے تھے۔
کئی برسوں سے پیلے کی حالت تشویشناک تھی جبکہ ڈاکٹرز بھی ان کی طبیعت سے ناامید ہوگئے تھے، دو ہفتے قبل پیلے کو ایک مرتبہ پھر آئی سی یو میں داخل کروا گیا تھا۔ اس سے تین دن قبل انہیں بڑی آنت کے کینسر کے آپریشن کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔
پیلے 2000 میں فیفا کے صدی کے بہترین کھلاڑی قرار دیے گئے تھے، تین ورلڈ کپ (1958، 1962 اور 1970 میں) جیتنے والے تاریخ کے واحد کھلاڑی 1968 میں 17 سال کی عمر میں دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئے جب فائنل میں انہوں میزبان سیوڈن کے خلاف دو گول کیے۔