پرتھ ٹیسٹ :پہلے روز کے اختتام پر آسٹریلیا کے 5وکٹوں پر 346رنز

پرتھ (پاک ترک نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین جاری تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پہلے دن کے اختتام پر 346رنز بنا لئے اور اس کے پانچ کھلاڑی آئوٹ ہوئے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں جاری تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
آسٹریلیا نے پہلے دن کے اختتام پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر 346رنز بنا لئے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں ڈیوڈ وارنر164،عثمان خواجہ نے 41،ٹریوس ہیڈ نے 41،سمتھ 31جبکہ لبھوشن 16رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش 15جبکہ کیرے 14رنز بنا کرکریزپر موجود ہیں ۔
پاکستان کی جانب سے عامرجمال نے دو،شاہین ،خرم اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

#austrlia#match#PakTurkNews#pakvsaus#perth#testmatchPakistan