پرتھ ٹیسٹ؛ آسٹریلوی ٹیم 487 رنز پر آؤٹ، پاکستان نے 63رنز بنا لئے

پرتھ (پاک ترک نیوز) پرتھ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز چائے کے وقفے تک پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے خلاف بغیر کسی نقصان 63رنز بنالیے، آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 487 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی۔
پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے 346 رنز اور 5 وکٹوں کے نقصان سے اننگز کا آغاز کیا تاہم 141 کا اضافہ کرکے آسٹریلوی بیٹرز پویلین لوٹ گئے، کینگروز کی چھٹی وکٹ ایلکس کیری کی صورت میں گری جو 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، مچل اسٹارک 12، کپتان پیٹ کمنز 9، نتھین لائن 5 رنز بناکر پویلی لوٹ گئے۔ مچل مارش نے 90 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے ڈیبیو میچ میں 6، خرم شہزاد نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں اوپنرز نے محتاط آغاز فراہم کرتے ہوئے کینگروز کیخلاف 20 اوورز میں 40 رنز بنالیے ہیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے کوئی بالر پاکستانی اوپنرز کی وکٹ حاصل نہ کرسکا۔
اوپنر ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور عثمان خواجہ کے ہمراہ پہلی وکٹ کی شراکت میں 126 رنز بنائے تاہم خواجہ 41 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ مارنوس لبوشین 16، اسٹیو اسمتھ 31 اور ٹریوس ہیڈ 40 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر 164 رنز کی اننگز کھیل کر عامر جمال کا شکار بنے۔مچل مارش 15 اور الیکس کیری 14 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ اگر ٹاس جیتا تو پہلے بیٹنگ کرنے کا ہی فیصلہ کرتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے عامر جمال اور خرم شہزاد ڈیبیو کریں گے، دونوں نوجوان کرکٹرز کو شاہین آفریدی اور حسن علی نے ٹیسٹ کیپ پیش کی۔

 

#austrlia#PakTurkNews#pakvsaus#perth#testmatch#testseriesPakistan