پرویز الہٰی اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی نظری بندی کے احکامات کی مدت ختم ہونے پر انہیں اڈیالہ جیل سے رہا گیا جبکہ رہا ہوتے ہی نیب کیس میں دوبارہ گرفتاری ڈال دی گئی۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے نظری بندی کے احکامات جاری کئے تھے۔

 

#adialajail#chpervazelahi#formerchiefminister#PakTurkNews#pervazelahi#pti#ptipresident