پشاور (پاک ترک نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا میں تھری ایم پی او کے احکامات اور اعلامیے کو کالعدم قرار دے دیا۔
ہائیکورٹ میں تھری ایم پی او کے خلاف کیسز کی سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ نے درخواستوں پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے تھری ایم پی او کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا۔یاد رہے کہ عدالت نے کل درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنادیا۔
ہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا کہ ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جاری تھری ایم پی او کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ تھری ایم پی او کے تحت حکومت کسی بھی شخص کو عوامی تحفظ یا نظم و ضبط کا جواز بنا کر گرفتار یا نظربند کرسکتی ہے۔
9 مئی واقعے کے بعد پی ٹی آئی کے سیکڑوں رہنماؤں اور کارکنوں کو اسی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔