پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 35رنز سے شکست دیدی

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 8کے 23ویں میچ میں پشاورزلمی نے لاہورقلندرز کو 35 رنز سے شکست دیدی۔
لاہور قلندرز کی ٹیم 207 رنز کے جواب میں 172 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کپتان بابراعظم اور نوجوان صائم ایوب نے ابتداء سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 107 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، نوجوان بیٹر صائم ایوب نے 36 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔
کپتان بابراعظم 41 گیندوں پر 50 رنز بناسکے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث 9، ٹام کیڈمور 36، حسیب اللہ خان 12، عامر جمال 5 جبکہ عظمت عمرزئی اور وہاب ریاض بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے۔
پشاور کی جیت نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پلے آف کی دوڑ سے باہر کر دیا۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4، حارث رؤف، راشد خان اور زمان خان 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

#lahoreqalandars#PakTurkNews#peshawarzalmi#quettagladiators