پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار ، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستا ہوگیا ۔رات 12 بجتے ہی نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے اگلے 15 روز کیلئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 3.82روپے فی لیٹر تک کمی کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت283.38 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 303.18روپے فی لیٹر ہی برقرار رکھی گئی ہے۔
حکام کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے البتہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں 3.82روپے فی لیٹر تک کمی کی گئی ہے۔
تاہم مٹی کا تیل 3.82روپے کمی سے 211.03 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 3.40روپے کمی کے ساتھ 189.46روپے فی لیٹر کردیا گیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اگلے 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

#diesel#islamabad#PakTurkNews#pakturknwesPetrol