پیٹرول 8 روپے فی لٹر سستا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)حکومت نے آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کا اعلان کردیا۔
نگراں وفاقی حکومت نے اوگرا کی سفارش پر آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 259.34 پیسے ہو گئی ۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی یا ردوبدل نہیں کیا۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت276.21 روپے فی لیٹر پر قرار رکھی گئی ہے۔

#diesel#ogra#PakTurkNewsPetrolPrice