پٹرول 7روپے 45پیسے جبکہ ڈیزل 9روپے 56پیسے مہنگا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھا دیں۔پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
پٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 61 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 277 روپے 45 پیسے ہوگئی۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی، وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں قانونی جواز کے بغیر اضافہ کر دیا ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ حکومت کا اقدام آئین کے بنیادی حقوق کےخلاف ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی، عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

#islamabad#notification#ogra#PakTurkNewsPetrolPrice