یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات 10روپے لٹر مہنگی ہونے کا امکان 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم فروری سے 10 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرول کی قیمتوں میں 7.85 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 2.06 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتاہے۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 16 جنوری 2024 سے 6 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل کی قیمت 3.7 ڈالر تک پہنچ گئی ہے، کیونکہ بین الاقوامی کمپنیوں نے موٹر اسپرٹ پر اپنے پریمیم میں اضافہ کیا ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔قیمتوں میں اضافے کا اعلان 31جنوری 2024کی رات ہوگا۔

ذرائع آئل انڈسٹری نے کہاکہ ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 10روپے تک اضافے اور ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں سے 6روپے 50پیسے اضافے کی تجویز دے دی ہے۔

2ہفتوں میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل 6.50فیصد مہنگا ہوگیا۔ذرائع آئل انڈسٹری نے کہا کہ لندن برینٹ آئل 78.29ڈالر سے بڑھ کر 83.35ڈالر فی بیرل پرپہنچ گیا۔

امریکی خام تیل 73.25ڈالر سے بڑھ کر 78.40ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔ ذرائع آئل انڈسٹری نے کہاکہ قیمتوں میں اضافے کا اعلان 31جنوری 2024کی رات ہوگا۔

#diesel#ogra#PakTurkNewsPetrolPrice