دبئی (پاک ترک نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے )نے دبئی اور اسکردو کے درمیان پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے 29 اپریل سے دبئی اور سکردو کے درمیان اپنی موسمی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ پرواز پہلے گزشتہ سال 14 اگست کو شروع کی گئی تھی لیکن پھر اسکردو میں سخت موسم کی وجہ سے سردیوں کے موسم میں اسے معطل کر دیا گیا۔
دبئی میں پی آئی اے کے ریجنل منیجر ذیشان احمد نے بتایا کہ پی آئی اے 19 اپریل سے دبئی اسکردو روٹ پر موسمی براہ راست فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہفلائٹ آپریشن 29 اپریل کو سکردو-دبئی فلائٹ کے ساتھ دوبارہ شروع ہو گا جبکہ دبئی-اسکردو فلائٹ 3 مئی کو چلائی جائے گی۔ مقامی اور سیاح ہفتے میں ایک بار دبئی سے ہر جمعہ کو پرواز سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔