پی آئی اے کی پرواز کی اوسلو میں ہنگامی لینڈنگ

 

کراچی (پاک ترک نیوز)
کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پرواز PK-783 کی ناروے کے اوسلو ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پرواز کے دوران سید جاوید نامی ایک مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ ترجمان نے کہا کہ مسافر کے کم بلڈ پریشر اور بے ہوشی کی حالت میں فوری طبی امداد کی ضرورت تھی اور پرواز کو اوسلو ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
پرواز میں موجود تین ڈاکٹروں نے مسافر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی۔ تاہم ان کی متفقہ رائے کی بنیاد پر میڈیکل ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا جس پر فلائٹ کے کپتان نے ہنگامی لینڈنگ کی۔ ترجمان کے مطابق طیارے کے دروازے کے ساتھ ہی ایمبولینس کو بلایا گیا۔
لینڈنگ کے بعد مسافر کو مکمل طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔
مسافر کو اسپتال لے جانے کے بعد پی آئی اے کی پرواز پی کے 783 نے اوسلو ایئرپورٹ سے ٹورنٹو کے لیے دوبارہ ٹیک آف کیا۔ ہنگامی لینڈنگ کے باعث پرواز چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

#islamabad#landing#oslo#PakTurkNewskarachiPakistanPIA