پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر، 49 سے زائد پروازیں منسوخ

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کا شیڈول معمول پر نہ آسکا ، پی آئی اے کی آج بھی 49 سے ز ائد پروازیں اڑان نہ بھر سکیں۔
سول ایوی ایشن کے مطابق کراچی سے لاہور کی آج چار پروازیں پی کے 302، پی کے 303، پی کے 304 اور پی کے 305 منسوخ کردی گئی ہیں، کراچی سے کوئٹہ کی پی کے 310 اور پی کے 311، کراچی سے سکھر کی پی کے 536 اور پی کے 537 بھی منسوخ کی گئی ہے۔
ملتان سے کراچی کی پی کے 331، اسلام آباد سے ملتان کی پی کے 681، پی کے 682، شارجہ سے ملتان کی پی کے 294، کراچی سے دبئی کی پی کے 213 پی کے 208، کراچی سے جدہ کی پی کے 732، فیصل آباد سے مسقط کی پی کے 165 اور پی کے 166، لاہور سے مسقط کی پی کے 229، پی کے 230، دوحہ سے لاہور کی پی کے 280، دبئی سے لاہور کی پی کے 204 بھی اڑان نہ بھر سکی۔
پشاور سے دوحا کی پرواز پی کے 285، پشاور سے ابوظہبی کی پی کے 217 اور پی کے 218، جدہ سے پشاور کی پرواز پی کے 736 بھی منسوخ ہو گئی ہے۔
اسلام آباد سے سکردو کی پی کے 451، پی کے 452، اسلام آباد سے گلگت کی پی کے 601 ،پی کے 602، پی کے 605 اور پی کے 606 بھی منسوخ کر دی گئی ، اسلام آباد سے چترال کی پی کے 660 اور 661 ،اسلام آباد سے دبئی کی پی کے 211، اسلام آباد سے جدہ کی پی کے 841، اسلام آباد کی ابوظہبی کی پی کی 261 اور پی کے 262 پروازیں بھی منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔
سیالکوٹ سے ابوظہبی کی پی کے 177 اور 178، سیالکوٹ سے دمام کی پی کے 243اور پی کے 244، دبئی سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 180 کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔
کراچی سے اسلام آباد کی 5 پروازیں پی کے 300، پی کے 301، پی کے 368 پی کے 369 اور پی کے 370، کراچی سے تربت کی پی کے 501 اور پی کے 502 بھی روانہ نہیں ہو سکیں۔

 

#flight#flightscancelled#Lahore#PakTurkNews#sakurduDubaikarachiPIA