پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازیں جلد بحال ہونے کی امید ہے ، علی پرویز ملک

اسلام آباد (پاک تر ک نیوز )وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی یورپ کے لیے پروازیں جلد بحال ہونے کی امید ہے۔
برطانیہ اور یورپی یونین کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ایک تفصیلی ایکشن پلان یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (EASA) کو بھجوا دیا گیا ہے اور اس کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا:ہمیں امید ہے کہ تصدیق کا عمل دو سے تین ماہ میں مکمل ہو جائے گا اور یورپ کے لیے پروازیں بحال ہو جائیں گی۔

 

#alipervazmalik#flight#PakTurkNewsEuropePakistanPIA