کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے اگلے تین ماہ کے دوران غیر معمولی مون سون کی بارشوں کی پیشین گوئی کی ہے ۔
پی ایم ڈی کے مطابق جون سے اگست تک ملک کے مختلف حصوں میں درمیانی اور غیر معمولی بارشوں کی توقع ہے۔
پی ایم ڈی کے مطابق خاص طور پر وسطی اور شمالی پنجاب اور جنوبی سندھ میں موسلادھار بارشوں کی توقع ہے۔ بلوچستان میں بھی غیر معمولی بارشی موسم کی وجہ سے بارشوں کے خطرے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
یہ پیشن گوئی، اگرچہ چلچلاتی گرم موسم کے درمیان راحت کی سانس لے سکتی ہے لیکن یہ بھی تشویش کا باعث ہے کہ ضرورت سے زیادہ بارشیں ملک میں سیلاب کا باعث بن سکتی ہیں، جس کے نتیجے میں عام طور پر جانی و مالی نقصان ہوتا ہے۔
دوسری طرف، محکمہ موسمیات کے مطابق، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں اس سال اوسط بارشوں کی توقع ہے۔