سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان ،ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان آج بھی جاری ہے، 100 انڈیکس 500 پوائنٹس سے زائد کے اضافے کے بعد 64 ہزار 983 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
دن کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 511.85 پوائنٹس یا 0.79 فیصد اضافے کے بعد 64 ہزار 983 پوائنٹس پر جا پہنچا۔
دوسری جانب پاکستان روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 11 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس 514 پوائنٹس یا 0.81 فیصد بڑھ کر 64 ہزار 454 پر پہنچ گیا تھا۔
گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز انڈیکس میں 79 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، اس سے ایک روز قبل پاک ایران کشیدگی کے سبب انڈیکس 364 پوائنٹس یا 0.57 فیصد تنزلی کے بعد 63 ہزار 202 پر آگیا تھا۔

#currency#interbank#openmarket#pakistanstockmarket#PakTurkNews#sudollardollar