عمران خان کی ممکنہ گرفتاری ،پولیس اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے

 

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف آئی عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کیلئے پولیس نے زمان پارک کو گھیر لیا، کارکنان نے بھی پوزیشن سنبھال لی ہے۔پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کر نے کے لیے واٹر کینن کا استعمال شروع کردیا۔پولیس کی بکتربندگاڑی بھی زمان پارک پہنچی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم وارنٹ کی تعمیل کرانے زمان پارک پہنچ گئی۔پولیس کی بھاری نفری نے زمان پارک کو گھیر لیا ہے۔پولیس نے پانچ کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔
شہرکے تمام تھانوں میں نفریاں اکٹھی کی جا رہی ہیں، اینٹی رائٹ یونٹ کو آنسو گیس کے شیل بھی فراہم کردیےگئے ہیں، ایک ہزار سے زائد نفری کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری کی سربراہی میں پولیس ٹیم عمران خان کی گرفتاری کے لیےزمان پارک پہنچی ہے ۔
ڈی آئی جی اسلام آباد نے حسان نیازی کو عدالتی احکامات سے آگاہ کیا، ان کا کہنا ہے کہ عدالت نےعمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

@imrankhan#chairmanpti#islamabadpolice#Lahore#PakTurkNews#pti#zamanpark