ایران کے صدر ابراہیم رئیسانی کل پاکستان آئیں گے

تہران (پاک ترک نیوز) اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کل سے پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ایرانی صدر 24 اپریل تک پاکستان میں قیام کریں گے، ایرانی صدر کے ہمراہ خاتون اول اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہو گا ۔
ایرانی صدر کے ساتھ وفد میں وزیر خارجہ، کابینہ کے دیگر ارکان اور اعلیٰ حکام بھی شامل ہوں گے جبکہ دورہ پاکستان کے موقع پر ایک بڑا تجارتی وفد بھی ساتھ آئے گا۔
دورے کے دوران ایرانی صدر پاکستانی ہم منصب ، وزیراعظم ، چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے، ایرانی صدر لاہور اور کراچی کا بھی دورہ کریں گے جہاں صوبائی قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
یاد رہے عام انتخابات کے بعد کسی بھی سربراہ مملکت کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

#ibrahimraisani#PakTurkNews#tehraniranPakistan