وزیر اعظم کا آئی ایم ا یف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارجیوا سے رابطہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف اور آئی ایم ایف منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارجیوا میں رابطہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف میں آج صبح ایک اہم رابطہ ہوا ہے، جس میں شہباز شریف اور کرسٹلینا کے درمیان آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔
منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے وزیراعظم سے پیرس میں ہونے والی ملاقاتوں کے تناظر میں وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کی آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے حوالے سے کوششوں کا اعتراف کیا۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ آئی ایم ایف پروگرام کے نکات پر ہم آہنگی آئندہ ایک دو دن میں آئی ایم ایف کے فیصلے کی شکل اختیار کرے گی، شہباز شریف نے معاشی صورتحال کی بہتری کے اہداف مشترکہ کوششوں سے حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

#islamabad#managiningdircetor#PakTurkNews#primeminister#shahbazsharifIMF