وزیراعظم کی اسفندیار ولی خان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ آمد

چارسدہ (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ آمد ہوئی۔
اسفند یار ولی خان کی رہائش گاہ پر وزیراعظم کی ان کے بیٹے اور اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان سے ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مرحومہ کیلئے فاتحہ اور بلندیء درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔وزیراعظم کا مرحومہ کے خاندان سے اظہار تعزیت اور صبر جمیل کی دعا کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ، وفاقی وزیر اسٹیٹ اینڈ فرنٹیئر ریجنز امیر مقام اور سابق رکن قومی اسمبلی اور اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور ، سابق رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا اختیار ولی بھی موقع پر موجود تھے۔

#amalwalikhan#anp#cahrsada#ishaqdar#PakTurkNews#pmln#primeminister#primeministger#shahbazsharif