وزیر اعظم منصوبوں کے افتتاح کیلئے تھرپارکر پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم تاریخی منصوبوں کا افتتاح کرنے کیلئے سندھ کے شہر اسلام کوٹ تھرپارکر پہنچ گئے ۔
وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزراء چوہدری سالک حسین، احسن اقبال، انجینئیر خرم دستگیر خان، مریم اورنگزیب، وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ، چینی نائب ناظم المور پانگ چن شوئی (Pang Chunxue)، سندھ کے وزیرِ توانائی امتیاز احمد شیخ وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف آج تھرپارکر میں 1320 میگاواٹ شنگھائی الیکٹرک تھر (Shanghai Electric) اور 330 میگاواٹ تھل نوا تھر(Thal Nova) منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔
تھر کے کوئلے سے چلنے والے ان منصوبوں سے سالانہ 11.24 ارب کم لاگت بجلی کے یونٹ پیدا ہونگے. 3.53 ارب ڈالر کی مجموعی براہ راست سرمایہ کاری سے تعمیر ہونے والے ان منصوبوں کے افتتاح سے تھر کے کوئلے سے بجلی کی موجودہ پیداوار بڑھ کر 3300 میگاواٹ ہو جائے گی۔

گزشتہ چار سال میں ان منصوبوں کو تعطل کا شکار رکھا گیا. وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ان منصوبوں کی تکمیل کو اولین ترجیح بنایا گیا۔
وزیرِ اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے. پاکستان ٹیلی ویژن وزیرِ اعظم کا افتتاحی تقریب سے خطاب براہِ راست نشر کرے گا۔

#islamabad#PakTurkNews#sindh#tharparkar