وزیراعظم شہباز شریف فرانس روانہ ، ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات متوقع

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف فرانسیسی صدر ایمانول میکرون کی دعوت پر فرانس کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ۔وزیراعظم کی دورے کے دوران ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف دورہ فرانس کے دوران وزیراعظم گلوبل فنانسنگ پیکٹ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
گلوبل فنانسنگ پیکٹ سربراہی اجلاس پائیدار ترقی، توانائی کے متبادل و قابل تجدید ذرائع، ماحولیات کا فورم ثابت ہوگا، اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کے چیلینجز سے نمٹنے کیلئے مستقبل میں عالمی مالیاتی نظام میں تبدیلیوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔
وزیراعظم کے اس دورے پر وزیر مملکت برائے امورِ خارجہ حنا ربانی کھر اور وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق بھی وفد میں شامل ہیں۔
وزیراعظم سربراہی اجلاس میں پاکستان کے جی 77 میں اہم رکن اور ملک کے سربراہ کے طور پر خطاب کریں گے، وزیر اعظم پیرس میں عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

#frenchpresident#mdimf#PakTurkNews#primeminster#shahbazshariffranceIMF