وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ملاقات

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ۔
ملاقات میں اگلے ماہ جنیوا میں ہونے والی ریزیلئینٹ پاکستان کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار ,وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر اور وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں ۔
وزیراعظم کو کانفرنس کی تیاریوں کے بارے بریفنگ دی گئی۔مزید براں وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہء امریکہ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

 

#bilwalabhuttozardari#geneva#islamabad#PakTurkNews#shahbazsharif