وزیراعظم شہباز شریف کی یورپی کمیشن کی سربراہ سے ملاقات

پیرس (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی یورپی کمیشن کی سربراہ ارسیلا وون ڈرلاین سے ملاقات ہوئی ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے یورپی کمیشن کی سربراہ کو پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دی ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے فرانس میں نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اعلی سطح کے روابط کا خیرمقدم کیا ۔
دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں جی ایس پی پلس کی اہمیت اور مضبوط سیاسی عزم کا اعادہ کیا گیا ، یورپی کمیشن کی صدر نے 2022 کے سیلاب سے بحالی کی پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔
یورپی کمیشن کی صدر نے بحالی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا جبکہ جی ایس پی پلس سمیت یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان جاری تعاون کی سطح کی بھی تعریف کی ۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف فرانس میں نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس میں شریک ہیں ، وزیراعظم نے فرانس میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر، فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس ،مصری صدر عبدالفتاح السیسی سمیت دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں بھی کی ہیں ۔

 

#confrence#PakTurkNews#pirmeminister#shahbazshariffrance